منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
3 دسمبر 2022Mian Ashfaq

رکی پونٹنگ صحت یاب، واپس گراؤنڈ پہنچ گئے

رکی پونٹنگ صحت یاب، واپس گراؤنڈ پہنچ گئے
مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (287 الفاظ)

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ اسپتال میں کچھ دیر علاج کرانے کے بعد واپس کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز گراؤنڈ سے ہی رکی پونٹنگ نے اپنی طبیعت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ کل کافی لوگ گھبراگئے تھے، سچ بتاؤں تو میں بھی ڈر گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کمنٹری باکس میں کل مجھے سینے میں دو مرتبہ درد محسوس ہوا جس کے 10 سے 15 منٹ بعد میں اسپتال میں تھا جہاں میرا بہترین علاج کیا گیا۔

سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ آج بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

اس موقع پر رکی پونٹنگ نے مذاقیہ انداز میں کہا کہ کل برا یہ ہوا کہ میں کرکٹ نہیں دیکھ سکا۔

علاوہ ازیں رکی پونٹنگ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ نئی صبح کے ساتھ میں واپس آ گیا ہوں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ جسٹن لینگر نے میرا خیال رکھا جب میں نے سینے میں درد کا انہیں بتایا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق رکی پونٹنگ کا گزشتہ روز آسٹریلیا ٹیم کے ڈاکٹروں نے موقع پر علاج کیا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق رکی پونٹنگ کے رائل پرتھ اسپتال میں کچھ ٹیسٹ کیے گئے تھے جس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رکی پونٹنگ کو ٹیسٹ میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے دل میں تکلیف محسوس ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔




متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: