درخواست واپس لیں ورنہ واپس جانے کا کرایہ بھی نہیں بچے گا، پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کیخلاف درخواست پر عدالت برہم

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
لاہور(آن لائن)پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ برہم ہو گئی، جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار سے کہاکہ درخواست واپس لیں ورنہ واپس جانے کا کرایہ بھی نہیں بچے گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے غیر ضروری درخواست اظہار برہمی کیا،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے آئین واضح ہے،عدالت کسی کو آئینی حق کے استعمال سے کیسے منع کر سکتی ہے؟
جج لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت کا وقت ضائع کرنے کیلئے ایسی درخواستیں کیوں دائر کرتے ہیں؟
درخواست واپس لیں ورنہ واپس جانے کا کرایہ بھی نہیں بچے گا، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں



