منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
30 مئی 2024Unknown

ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلے سے قبل نیویارک کی سیکیورٹی میں اضافہ

ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلے سے قبل نیویارک کی سیکیورٹی میں اضافہ
مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (141 الفاظ)
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلے سے قبل نیوریاک کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ 9 جون کو ہونے والے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے سے قبل نیویارک کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

امریکی ریاست نیویارک کی گورنر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، فی الحال شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
گورنر کیتھی ہوچول کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام قانون نافذ کرنے والے حکام کیساتھ تعاون کررہی ہے جبکہ مکمل اسکریننگ کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے، عوامی تحفظ میری اولین ترجیح ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ کرکٹ ورلڈ کپ ایک محفوظ اور بہترین تجربہ ہو۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: