منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
22 جون 2024Unknown

سوات واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

سوات واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل
مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (194 الفاظ)
پشاور / سوات: سوات میں حالیہ پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے۔

کیپٹل پولیس دفتر کے ذرائع کے مطابق، خیبر پختونخوا پولیس نے مدین واقعے کی تحقیقات کے لیے 10 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ اس ٹیم میں سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، اور سینئر پولیس افسران شامل ہیں، جبکہ اس کی مانیٹرنگ ڈی آئی جی مالاکنڈ کریں گے۔

واقعے کے مقدمے میں دو ہزار افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ان افراد کے خلاف کارروائی کے لیے متعلقہ افراد کے سیلولر ڈیٹا اور شناخت میں نادرا سے مدد لی جائے گی۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، جائے وقوعہ پر کوئی سیاسی یا اعلیٰ شخصیت نہیں پہنچی، جبکہ جھڑپ میں 11 افراد اور 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ مشتعل مظاہرین نے دو موٹرسائیکلیں اور پانچ گاڑیاں بھی نذر آتش کر دیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مدین پولیس نے ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے مزید نفری طلب کی تھی۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مقامی ایس ایچ او مبینہ ملزم کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں ناکام رہا۔