منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
13 اگست 2024Mian Ashfaq

یومِ آزادی پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (88 الفاظ)

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یومِ آزادی پر عوام کو بڑا تحفہ دے رہے ہیں۔


منگل کی شپ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت 8.47 روپے اور ڈیزل کی قیمت 6.7 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی۔

پٹرول کی فی لیٹر قیمت 269.43 روپے سے کم ہو کر 260.96 روپے ہو گئی ہے۔

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔