اہم خبریں
26 جنوری 2025Mian Ashfaq
زبان (Language):🇵🇰 اردو میں پڑھیں
پسرور: دہائیوں پرانی پینے کے پانی کی پائپ لائن ناکارہ، شہری مضر صحت پانی کے باعث بیماریوں کا شکار

- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
اشتہار بک کروائیں
مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (178 الفاظ)
پسرور (نمائندہ خصوصی) پسرور میں دہائیوں پہلے نصب کی گئی پینے کے صاف پانی کی پائپ لائن مکمل طور پر ناکارہ ہو چکی ہے اور مرمت کے قابل بھی نہیں رہی۔ خراب پائپ لائن کی وجہ سے شہریوں کو آلودہ اور مضر صحت پانی استعمال کرنا پڑ رہا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف بیماریوں کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ پائپ لائن اتنی پرانی ہو چکی ہے کہ جگہ جگہ سے لیک ہو رہی ہے اور زنگ آلود ہو چکی ہے، جس کے باعث پانی میں گندگی شامل ہو رہی ہے۔ گندے پانی کی وجہ سے گیسٹرو، ہیضہ، اور جلدی بیماریوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ بچے اور بوڑھے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے فوری طور پر نئی پائپ لائن بچھائی جائے اور اس عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، تاکہ مضر صحت پانی کے باعث بڑھنے والی بیماریوں سے بچا جا سکے۔
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اشتہار بک کروائیں


