Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

فیضان علی عرف مانی سے 2400 گرام چرس بر برآمد تھانہ پھلورہ

جرائم پیشہ افراد معاشرے کا نا سور ہیں کاروائیاں جاری رہیں گی جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے شہری تعاون کریں علاقہ کو کرائم فری بنا دوں گا.. ک...

جرائم پیشہ افراد معاشرے کا نا سور ہیں کاروائیاں جاری رہیں گی جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے شہری تعاون کریں علاقہ کو کرائم فری بنا دوں گا.. کرائم فائٹڑ ایس ایچ او عمران اسلم
چونڈہ (زکاءاللہ باجوہ سے )
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ پھلورہ کے کرائم فائٹڑ دبنگ ایس ایچ او عمران اسلم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ فیضان عرف مانی سکنہ ادھووالی حال مقیم کامونکی منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق فیضان عرف مانی سے دوران تلاشی 2400 گرام چرس برآمد ہوئی ہےجس کے خلاف دفعہ ایکٹ نائن سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے کرائم فائٹڑ ایس ایچ او تھانہ پھلورہ عمران اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں یہ معاشرے کے نا سور ہیں اور ہماری نوجوان نسل کے دشمن ہیں ان ناسوروں کے خلاف کاروائیاں بلا امتیاز جاتی رہیں گی مزید کہا کہ منشیات فروشی سمیت تمام جرائم کو کنٹرول کیا جائے گا اور علاقہ کو کرائم فری بنانے کیلئے دن رات کاروائیاں عمل میں لائی جائینگی