Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پنجاب میں سموگ، سکول ہفتے میں تین دن بند

پنجاب حکومت نے سموگ کے باعث سکول ہفتے کے تین دن بند رکھنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ سکول بند رکھنے کی اس پابندی کا اطلاق صوبائی دارالحکومت لا...

پنجاب حکومت نے سموگ کے باعث سکول ہفتے کے تین دن بند رکھنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

سکول بند رکھنے کی اس پابندی کا اطلاق صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے گردو نواح کے علاقوں میں ہوگا۔

ریلیف کمشنر پنجاب کی جانب سے جاری کیے جانے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ لاہور اور اس کے گردو نواح میں سموگ کی وجہ سے بچوں اور بوڑھوں کے نظام تنفس کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

سکولوں کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری اور نجی دفاتر کو بھی تین بند رکھنے کا کہا گیا ہے۔ البتہ اس نوٹیفیکشن میں گھر سے کام کرنے کا اختیار تمام سرکاری اور نجی اداروں کو حاصل ہو گا۔

حکم نامے کی تحریر کے مطابق یہ بندش ہفتہ، اتوار اور پیر کے روز ہو گی۔

جو ادارے پہلے ہی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کرتے ہیں وہ اب ساتھ پیر کی چھٹی بھی کریں گے البتہ جہاں صرف اتوار کی چھٹی ہوتی تھی وہاں اب ہفتہ اور پیر کی چھٹی بھی شامل ہوگی۔

اس حکم نامے کا اطلاق 27 نومبر سے 15 جنوری تک رہے گا۔