Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

موڈرنا، فائزر کا'' اومیکرون'' کے خلاف ویکسین تیار کر نے کا اعلان

ویب ڈیسک : امریکا کی فارماسوٹیکل کمپنی موڈرنا نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے خلاف بوسٹر شاٹ تیار کرے گی۔ جبکہ فائزر کا ...

ویب ڈیسک : امریکا کی فارماسوٹیکل کمپنی موڈرنا نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے خلاف بوسٹر شاٹ تیار کرے گی۔ جبکہ فائزر کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے خلاف اس کی ویکسین کا ڈیٹا دو ہفتوں میں سامنے آجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق موڈرنا کا کہنا ہے کہ کمپنی نے وائرس کے نئے ویریئنٹ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے جو تین طرح کی حکمت عملی تیار کی ہے اس میں سے ایک موجودہ ویکسین کی ’زیادہ خوراک‘ کا استعمال بھی شامل ہے۔

موڈرنا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سٹیفن بینسل کا کہنا ہے کہ اومیکرون کی تبدیل ہوتی شکل تشویش کا باعث ہے، اور ہم کئی روز سے کوشش کررہے ہیں کہ کورونا کی اس نئی قسم کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی پر جلد سے جلد عمل درآمد کریں۔