Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

گوجرانوالہ : برقع پہن کر سربازار خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالا نوجوان شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) برقع پہن کر خواتین سے بدتمیزی کرنے والے اوباش نوجوان کو عوام نے تشدد کا نشانہ بناڈالا، عوام نے اوباش کی درگت بنا کر پو...

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) برقع پہن کر خواتین سے بدتمیزی کرنے والے اوباش نوجوان کو عوام نے تشدد کا نشانہ بناڈالا، عوام نے اوباش کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ڈسکہ کا رہائشی عمر نامی نوجوان برقع پہن کر بازار میں گھوم رہا تھا اور خریداری کے لئے آنے والی خواتین کو چھیڑتا اور ان کے ساتھ نازیبا حرکات کررہا تھا، تاہم شہریوں اور دکانداروں نے برقع پوش شخص کو پکڑ لیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، تھانہ کوتوالی پولیس نے عمر عدیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔