اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کو سعودی عرب سے تین ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں ۔ تفصیلا...
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ کا کہناتھا کہ سٹیٹ بینک کو تین ارب ڈالر کے سعودی ڈیپازٹس موصول ہو گئے ہیں جس پر ہم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مشکور ہیں ۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے تین ارب ڈالر پاکستان کے سٹیٹ بینک میں رکھنے کا وعدہ کیا تھا جو کہ ایک سال کیلئے جمع رہیں گے اور پاکستان اس رقم پر سعودی عرب کو سالانہ چار فیصد منافع ادا کرے گا ۔