لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے لاہور کے پوش علاقے میں اپنا ریسٹورنٹ کھول لیا۔ مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق ش...
لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے لاہور کے پوش علاقے میں اپنا ریسٹورنٹ کھول لیا۔
مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق شعیب ملک کے ریسٹورنٹ ’دی رائس باؤل‘ کی لانچ کی تقریب میں پاکستان کے نامور کرکٹرز نے شرکت کی۔
گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے افتتاح کے موقع پر اچانک پہنچ کر سب کو حیران کردیا۔
شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ عاطف اسلم کا اچانک پہنچنا ایک خوشگوار سرپرائز تھا۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے عاطف اسلم کے لیے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔سابق بولنگ کوچ وقار یونس ، شان مسعود ، وہاب ریاض، حسن علی نے شعیب ملک کے ریسٹورنٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔