Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ضمنی الیکشن کے نتائج، عمران خان سب سے آگے

پاکستان میں قومی اسمبلی کے آٹھ نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عمران خان چھ حلقوں میں جیت گئے...

پاکستان میں قومی اسمبلی کے آٹھ نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عمران خان چھ حلقوں میں جیت گئے ہیں.

ملتان اور کراچی میں ملیر کی نشست پر پی ڈی ایم و پیپلز پارٹی جیت گئی ہے.

ملتان میں این اے 157 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق علی موسی گیلانی نے پی ٹی آئی کی مہربانو قریشی کو شکست سے دوچار کیا ہے.

عمران خان سات حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے این اے 31 کا غیر حتمی نتیجہ جاری کردیا گیا.

عمران خان 57828ووٹ لے کر کامیاب، عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور 32252 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے.

این اے 24 چارسدہ کےمکمل 384 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق عمران خان78 ہزار 589 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے.

اے این پی کے ایمل ولی خان 68 ہزار 356 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے .

ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 29.02 فیصد رہا.

این اے 22 مردان کے مکمل 330 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق عمران خان 76 ہزار 681 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پی ڈی ایم کے محمد قاسم 68 ہزار 181 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے.

ووٹرز کا ٹرن اوور 32.94 فیصد رہا.