کھیل
17 اکتوبر 2021Mian Ashfaq
زبان (Language):🇵🇰 اردو میں پڑھیں
ٹی20 ورلڈکپ: سکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو چھ رنز سے ہرا دیا
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
اشتہار بک کروائیں
مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (186 الفاظ)
ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے مرحلےکے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو چھ رنز سے شکست دے دی۔بنگلادیش کی دعوت پر پہلے کھیلے ہوئے سکاٹ لینڈ نے مقرررہ 20 اوورز میں 140 رنز بنائے۔جواب میں بنگلہ دیش نے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا سکا۔عمان میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کےکپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔ اسکاٹ لینڈ کی شروعات اچھی نہیں تھی۔ 52 رنز پر اسکاٹ لینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد کرس گریوز اور مارک واٹ نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 140 رنز تک پہنچایا۔
کرس گریوز 45، جیورج مونسے 29 اور مارک واٹ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
مہدی حسن نے تین، شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان عمان نے پاپوا نیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اشتہار بک کروائیں



