منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اسلام آباد
13 اکتوبر 2021Mian Ashfaq

اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکار نے جان پر کھیل کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (182 الفاظ)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکار نے جان پر کھیل کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

اسلام آباد میں تھانہ آئی نائن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو شہری کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران وہاں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر محمد اکرم نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ایک ڈاکو نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق بازو پر گولی لگنے سے سب انسپکٹر محمد اکرم زخمی ہو گیا لیکن ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

بعدازاں پولیس اہلکار کو طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا اور علاج و معالجے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔


متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: