اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکار نے جان پر کھیل کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکار نے جان پر کھیل کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔
آئی ٹی پی کا باہمت سب انسپکٹر محمد اکرم پمز ہسپتال سے معالجہ کے بعد ڈسچارج ہوگیا۔ چہرے پر مسکراہٹ بکھیرے ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک سے بغل گیر ہوتے ہوئے۔ ہمارے جوان اور افسران عوام کی خدمت کے لئیے کسی قسم کی قربانی سے نہیں گھبراتے، ایس ایس پی ٹریفک۔@ICT_Police pic.twitter.com/QLybdh5o8p
— Islamabad Traffic Police (@ITP_Police) October 12, 2021
اسلام آباد میں تھانہ آئی نائن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو شہری کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران وہاں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر محمد اکرم نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ایک ڈاکو نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق بازو پر گولی لگنے سے سب انسپکٹر محمد اکرم زخمی ہو گیا لیکن ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
بعدازاں پولیس اہلکار کو طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا اور علاج و معالجے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں



