ترک ڈرامہ’ارطغرل غازی‘ کی معروف اداکارہ نے شادی کرلی
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز 'ارطغرل غازی' میں اداکارہ 'گونچا گل یا آئیکس' کا کردار ادا کرنیوالی زینب کزلتان نے شادی کرلی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی سٹوری میں ترک اداکارہ زینب کے حوالے سے ایک سکرین شاٹ شیئر کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تصویر کے ساتھ ہنی مون لکھا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ زینب نے ترکی کے تاریخی ڈرامہ سیریزارطغرل غازی میں ارطغرل کے ساتھی ترگت کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا اور وہ اپنے اس کردار کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں۔اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں دیگر پوسٹ کو دیکھا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے کین سکیلڈیز سے شادی کی ہے جو کہ پیشے کے لحاظ سے ایک فنکار ہیں۔
سورس: Instagram/zeynepkiziltann |
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں

