منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
پاکستان
15 اکتوبر 2021Mian Ashfaq

"والد کو وہ عزت نہیں ملی جس کے مستحق تھے" ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی کا شکوہ

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (127 الفاظ)
راولپنڈی: پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی ڈاکٹر دینا کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو وہ عزت نہیں دی گئی جس کے وہ مستحق تھے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی یاد میں منعقد تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر دینا نے کہا کہ ان کا خاندان ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وقت گزرنے کے ساتھ ان کے والد کے کام کو سراہا جانے لگے گا۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کے بچوں کو پاکستان کے محسن قرار دیا اور اعلان کیا کہ اسلام آباد میں کسی جگہ کا نام مرحوم ایٹمی سائنسدان  کے نام پر رکھا جائے گا۔


متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: