Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

تحصیل پسرور میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 55ہوگئی

تحصیل پسرور میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 55ہوگئی پسرور شہر میں 19میں کرونا وائرس پازیٹو آگیا لوگ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں غلام عباس تحصیل پ...

تحصیل پسرور میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 55ہوگئی پسرور شہر میں 19میں کرونا وائرس پازیٹو آگیا لوگ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں غلام عباس تحصیل پسرور میں کرونا مریضوں کی تعداد 55ہوگئی ان میں پسرور شہر میں 19مریض شامل ہیں۔حکومت کی طرف سے واضح ایڈوائزری جاری ہونے کے باوجود لوگ کرونا کے خلاف حفاظتی انتظامات کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتے جگہ جگہ لوگوں کی ٹولیاں جمع ہوتی ہیں اور اکثر افراد نے ماسک اور گلوز نہیں پہنے ہوتے۔افسوسناک امر یہ ہے کہ بیرونی ممالک سے آنے والے افراد خود کو محدود کرنے کی بجائے سرعام گھومتے اور لوگوں سے ہاتھ ملاتے اور معانقہ کرتے نظر آتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر چودھری غلام عباس نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ لوگ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ کرونا پھیلا تو اتنی بڑی تعداد میں وینٹی لیٹرز کہاں سے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگ ایسے مقامات پر نہ جائیں جہاں رش ہو اور جہاں بھی کوئی اوورسیز پاکستانی کسی بھی ملک سے واپس آئے تو اسے خود کو 14روز کے لیئے الگ کمرے میں محدود کرلینا چاہیئے انہوں نے کہا کہ ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے مکمل پرہیز کیا جائے بار بار ہاتھ صابن سے دھوئیں جائیں اورگرم پانی کے غرارے کیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ علما کرام سے اپیل ہے کہ لوگو ں کی مثبت رہنمائی کریں اور انہیں گھروں میں نماز ادا کرنے کی ہدایت کریں۔