Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ملک بھر میں تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر میں تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیرصدارت صوبائی وزرائے ...

ملک بھر میں تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیرصدارت صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس ہوئی۔صوبائی وزیر میں ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔اس دوران پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کا خدشہ ہے لہذا تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں۔پنجاب ،سندھ اور بلوچستان نے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کی کی تاہم خیبر پختونخواہ میں یکم جون کے بعد سکول کھولنے کی حمایت کی۔کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ معاملہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں رکھا جائے گا۔قبل ازیں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ابھی اسکول کھلنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اسکول کھولنے کے حوالے سے بھی مشاورت ہورہی ہے۔26 مارچ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وائرس کے باعث پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔