Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

اسکولوں کی ٹائمنگ کیا ہوگی ، محکمے نے نوٹی فکیشن جاری کردیا

13 ستمبر2020ء) صوبہ پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ اس حوالے سے موصول ہونے والی تفصیلات میں...

13 ستمبر2020ء) صوبہ پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ اس حوالے سے موصول ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اسکولوں کے اوقات کار ساڑھے 7 بجے سے 1 بجے تک ہوں گے ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اسکولوں میں A اور B دو گروپ بنائے گئے ہیں ، اسکول ہفتے میں 6 دن لگیں گے ہر گروپ 3 دن آئے گا ۔
جہاں گروپ A پیر ، بدھ اور جمعے کو اسکول آئیں گے جبکہ گروپ B منگل ، جمعرات اور ہفتے کو اسکول آئیں گے ۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ 23 اور 30 ستمبر کو کھلنے والی جماعتیں بھی اسی شیڈول کے مطابق چلیں گی ، 15ستمبر کو نویں سے بارہویں جماعت تک کو کھولنے کی اجازت ہے ۔ یاد رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا تھا کہ 15ستمبر سے اسکول کھلنے کے بعد کوئی ڈبل کلاسز شروع نہیں کی جائیں گی بلکہ متبادل دنوں پر کلاسز ہوں گی اس سلسلے میں اگر کسی کلاس میں 40 بچے ہیں تو ان میں سے 20 ایک دن جائیں گے جبکہ باقی 20 اگلے دن اسکول جائیں گے جبکہ پیر تک نصاب تمام اساتذہ کو پہنچ جائے گا ۔

صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ اساتذہ اور والدین دونوں اپنا اپنا کردار ادا کریں ، ماسک کپڑے کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جسے روز دھوکر دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے ، وہ والدین بنائیں کیونکہ یہ ان کی ذمہ داری ہے جبکہ اسکولز کو سینی ٹائز کرنا اور باقی معاملات کو دیکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے وہ ہم کریں گے لیکن ماسک کے بغیر بچے کو اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا کیونکہ ہمارے لیے بچوں ، انے کے والدین اور اساتذہ کی زندگیاں بہت اہمیت کی حامل ہیں ، جن اسکولوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا جائے گا انہیں بند کر دیا جائے گا ، پہلے ‏صرف تجویز تھی کہ تمام اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے لیکن اب جہاں کیسز بڑھنے کی اطلاع ہوگی صرف وہاں کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے ۔