Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر افتتاحی تقریب

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فائیو سٹار ہوٹل بننے سے نہ صرف فضائی کمپنیوں کے عملے کو بہترین رہائش و طعام کی سہولت فراہم ہو گی بلکہ دنیا بھر ...

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فائیو سٹار ہوٹل بننے سے نہ صرف فضائی کمپنیوں کے عملے کو بہترین رہائش و طعام کی سہولت فراہم ہو گی بلکہ دنیا بھر کی بزنس کمیونٹی اور سیاحوں کو سیالکوٹ آنے اور اس کی مصنوعات کو خریدنے کا موقع مل سکے گا ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سیال میاں نعیم جاوید اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رماداپلازہ اسلام آباد چودھری ریاض احمد نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اس ریجن کے پہلے فائیو استار ہوٹل کے تعمیراتی کام کا آغاز کرنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین چودھری محمد افضل شاہین، چیف ایگزیکٹو آفیسر سیال امجد علی طور،بانی چیئرمین میاں محمد ریاض ، سابق چیئرمین نعیم اختر، محمد حنیف خان، شیخ محمد یعقوب، ملک محمد اشرف ا عوان ، انجنیئر خاور انور خواجہ، ندیم انور قریشی ، ڈائریکٹر رمادا پلازہ اسلام آباد عمیر چودھری، جنرل منیجر رماداپلازہ اسلام آباد میاں طاہر رضا ، ایگزیکٹو اسسٹنٹ منیجر افضال مرزا، ڈائریکٹر سیلز اطہر خان، منیجر فوڈز اینڈ بیوریج طرخان بٹ، چیئرمین سیالکوٹ ڈرائی پورٹ شیخ نوید اقبال، چیئرمین لاجسٹک سروسز میاں عثمان جاوید، سابق وائس چیئرمین چودھری رضا منیر ، شیخ عدنان سرور کپور، حسیب احمد بھٹی، ائرپورٹ منیجر نثار احمد، پروجیکٹ ڈائریکٹر انجنیئر امیر سجاد بیگ، مشیر تعلقات عامہ سیال عبدالشکور مرزا اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ چیئرمین سیال میاں نعیم جاوید نے کہا کہ سیالکوٹ ائرپورٹ اور اس پورے ریجن میں ایک فائیو اسٹار ہو ٹل کی شدید کمی محسوس کی جارہی تھی اور ہوٹل نہ ہونے کی وجہ سے دنیا کی کئی اہم فضائی کمپنیاں سیالکوٹ کے لیے اپنی سروسز شروع کرنے سے کترا رہی تھیں ۔ سیال انتظامیہ کئی برسوں سے یہاں فائیو اسٹار ہوٹل کے قیام کے لیے کوشاں تھی ۔ اب اللہ کے فضل و کرم سے سیال انتظامیہ کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں ۔ سپوت گجرات چودھری ریاض احمد کی مہر بانی سے دنیا کے ایک بڑے برانڈ کا ہوٹل سیالکوٹ ائر]پورٹ کی اہمیت کو مزید اجاگر کر دے گا ۔ چیئرمین سیال نے فائیو اسٹار ہوٹل کا منصوبہ منظور کروانے پر سابق چیئرمین سیال ندیم انور قریشی کی خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا جبکہ چودھری ریاض احمد اور ان کی پوری ٹیم کا بھی شکر یہ ادا کیا ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر رماداپلازہ اسلام آباد چودھری ریاض احمد نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فائیو اسٹار ہوٹل میں 150 کمرے بنائے جائیں گے ۔ ہوائی جہازوں کے لیے فوڈ کیٹرنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی ۔ تین ریسٹورانٹ بنائے جائیں گے ۔ خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ سویمنگ پول اور ہیلتھ کلب بھی بنائے جائیں گے ۔ سیالکوٹ ائر پورٹ کے علاوہ اس پورے ریجن کی ہوٹل کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا ۔ ہوٹل کی تعمیر کا منصوبہ ڈھائی سال میں مکمل کیا جائے گا ۔ قبل ازیں منصوبے کی تحتی کی نقاب کشائی کی گئی اور زمین کی کھدائی کا آغاز کر کے منصوبے کی بنیاد رکھی گئی ۔ اس موقع پر چودھری ریاض احمد کو سیال یاد گاری شیلڈ اور ڈائریکٹر رمادا اسلام آباد عمیر چودھری کو تحاءف پیش کئے گئے ۔