پسرور (نمائندہ خصوصی) — حالیہ بارشوں کے باعث پسرور، سیالکوٹ، نارووال اور ڈسکہ کے نشیبی علاقے سیلابی پانی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ نالہ ڈیک می...
پسرور (نمائندہ خصوصی) — حالیہ بارشوں کے باعث پسرور، سیالکوٹ، نارووال اور ڈسکہ کے نشیبی علاقے سیلابی پانی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ نالہ ڈیک میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے جس کے باعث قریبی دیہاتوں میں پانی داخل ہو چکا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نالہ ڈیک میں پانی کا بہاؤ تیز ہے اور انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ کئی دیہات میں کھڑی فصلیں اور گھریلو سامان پانی میں ڈوبنے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ متعدد رابطہ سڑکیں بھی متاثر ہو چکی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہیں۔ دوسری جانب شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کی فوری امداد اور بحالی کے اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔