Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پسرور مسیحا کو درندہ بنتے دیر نہیں لگتی یہ معاملہ پسرور کے نجی ہسپتال میں پیش آیا تفصیل رپورٹ میں ملاحظہ کریں

پسرور مسیحا کو درندہ بنتے دیر نہیں لگتی یہ معاملہ پسرور کے نجی ہسپتال میں پیش آیا پسرور (سید حسنین گیلانی سے)عثمان علی ولد محمد ریاض قوم راج...

پسرور مسیحا کو درندہ بنتے دیر نہیں لگتی

یہ معاملہ پسرور کے نجی ہسپتال میں پیش آیا

پسرور (سید حسنین گیلانی سے)عثمان علی ولد محمد ریاض قوم راجپوت سکنہ لپے والی کی طرف سے درخواست برخلاف انتظامیہ عائشہ ہسپتال پسرور ڈاکٹر عائشہ کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر پسرور کو درخواست دے دی گئی اس میں سائل نے موقف اپنایا ہے کہ سائل لپے والی کا رہائشی ہے سائل کی حقیقی بہن سمیرا جو کہ حاملہ تھی جو ڈاکٹر عائشہ کی مستقل مریضہ تھی مذکوریہ ڈاکٹر سائل کی بہن کو ہرماہ چیک اپ کے لئے بلاتی اور ہزاروں روپے بٹور کر میڈیسن دے دیتی مریضہ پورے نو ماہ چیکپ اپ کرواتی رہی تو ڈاکٹر عائشہ نے تسلی دی کہ آپ کی بہن بالکل تندرست ہے مگر ایک دن اچانک میری بہن کی طبیعت خراب ہوئی تو ڈاکٹر عائشہ کو دوبارہ چیک کروایا تو ڈاکٹر نے کہا اسے کسی اور ہسپتال لے جاؤ تو سائل اپنی بہن کو لے کر پہلے اکبر بیگم ہسپتال پسرور لے گیا انہوں نے سیالکوٹ کے لیے کہہ دیا تو سائل اسلام سنٹر سیالکوٹ سردار بیگم ہسپتال سیالکوٹ سی ایم ایچ سیالکوٹ سول ہسپتال نارووال لے کر جاتا رہا تو تمام مذکورہ بالا ہسپتال سے ایک ہی جواب ملا کہ مریضہ کو کسی نااہل ڈاکٹر نے مسلسل ہائی پوٹنسی میڈیسن تقریبا سات ماہ تک دی ہے جس کی وجہ سے مریضہ کے گردے فیل ہو چکے ہیں بچے کی جان بچنا مشکل ہے لہذا تمام ڈاکٹرز کی رائے تھی کہ مریضہ کو خطرہ ہے واپس عائشہ ہسپتال لے جاؤ جناب عالی مجھے قوی شک ہے کہ ڈاکٹر عائشہ کی میڈیکل کی ڈگریاں جعلی ہیں اور مذکوریہ ڈاکٹر نااہل ہے اب سائل کی بہن کا آپریشن ہوا ہے تو بچہ فوت ہو گیا ہے اور مریضہ بھی سیریس حالت میں ہے جناب عالی ڈاکٹر عائشہ جو ممکنہ جعلی ڈاکٹر ہے سائل کی بہن کو غلط میڈیسن محض لاکھوں روپے بٹورنے کے عوض دیتی رہی جس کی وجہ سے ایک قیمتی جان چلی گئی گی اور سائل کا مالی نقصان بھی ہوا استدعاء ہے کہ اس رپورٹ کی بابت انکواری کروائی جائے اور اس ڈاکٹر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے معاملہ یہاں تک نہیں رکا اسسٹنٹ کمشنر پسرور کو درخواست دینے کے بعد سائل کا موقف ہے کہ سائل مورخہ 7/7/21 ایس بروز بدھ تقریبا سات بجے شام سائل اپنے گھر موضع لپے والی میں موجود تھا کہ مسمیان علی ولد محمد بشیر مظفر ولد محمد بشیر معہ سات کس نامعلوم جن میں علی اور مظفر مسلح پسٹل 30 بور تھے اور سائل کی حویلی آئے اور ہوائی فائر کیے اور دہشت پھیلانے لگے حویلی میں سائل کے چچا ارشد ولد غلام رسول اور شمس علی ولد رحمت علی موجود تھے کہ ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے سائل کے کارخانہ سٹیچنگ سینٹر میں باہر والا دروازہ کھولتے ہوئے اندر داخل ہوئے اور سارا سامان بکھیرنے لگے سائل بھی شور کی آواز سن کر آیا تو علی نے پسٹل کنپٹی پر رکھتے ہوئے کہا تم لوگوں نے جو اے سی پسرور کو عائشہ ہسپتال کے خلاف درخواست دی ہے اس وجہ سے آپ اور آپ کے چچا زاد بھائی عثمان اور علی کو قتل کر دیں گے دودن تک ان دونوں کی نعش ڈھونڈ لینا جناب عالی ملزمان نے اسلحہ کے زور پر کارخانے میں داخل ہوکر قتل کی سنگین دھمکیاں دے کر سائل کے ساتھ زیادتی کی ہے کارروائی کی درخواست ہے وجہ عناد یہ ہے کہ سائل کی چچا زاد بہن عائشہ ہسپتال میں مریضہ تھی اور ہم نے اس کے خلاف کاروائی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر پسرور کو درخواست دی تھی
محمد افضل کوثر علی قوم راجپوت سکنہ لپے والی متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس ہسپتال کو بند کیا جائے اور قانونی کارروائی کی جائے۔