Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

گوجرانوالہ کے سٹوڈنٹس نے ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر بھارت کا ایک منٹ میں 37 ہزار پودے لگانے کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔پاکستان 🇵🇰 ذندہ باد

ہر کوئی تفصیل پوچھ رہا ہے کہ گوجرانوالہ کے بچوں نے ایک منٹ میں پچاس ہزار درخت کیسے لگا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ؟ کمشنر گوجرانوالہ سہیل خواجہ...

ہر کوئی تفصیل پوچھ رہا ہے کہ گوجرانوالہ کے بچوں نے ایک منٹ میں پچاس ہزار درخت کیسے لگا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ؟
کمشنر گوجرانوالہ سہیل خواجہ کے ذہن میں جب پودے لگاکر ورلڈ ریکارڈ بنانے کا خیال آیا تو ساتھ یہ خیال بھی آیا کہ یہ کام بڑوں کی بجائے بچوں سے کروایا جائے۔ کیونکہ ایک تو یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں دوسرا ان میں پودوں سے پیار کرنے کا شعور بھی آئے۔
سب سے پہلے جگہ کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہوا کہ پودے لگانے کدھر چاہیے تو جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف پہلے سے بنی گرین بیلٹ کو منتخب کر لیا گیا۔
چن دا قلعہ سے عزیز کراس چوک تک گیارہ کلومیٹر کے ایریا میں پچاس بلاک بنا کر ان بلاک کے نام رکھ دیے گئے ہر بلاک میں ایک ہزار پودا لگانا تھا اسطرح ٹوٹل پچاس ہزار پودا مکمل ہو جائے گا۔
اس سارے کام کیلئے مختلف سکولوں کے تیرہ ہزار طالبعلموں کی رجسٹریشن کر کے ان کیلئے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں کو بتایا گیا کہ انہوں نے پودا کسطرح لگانا ہے ۔ہر بچے کو ایک منٹ میں ایک قطار میں چار پودے لگانے کا ٹارگٹ دے دیا گیا۔
13000 students × 4 plants = 52000 total plants

ان پچاس بلاکوں میں PHA کے ملازمین نے الیکٹرک ڈرل کے ذریعے پانچ پانچ فٹ کے فاصلے پر پہلے سے ہی زمین میں پچاس ہزار سوراخ کردیے تھے اور ہر سوراخ کے پاس ایک ایک پودا رکھ دیا گیا تھا تاکہ وقت کا ضیاع نہ ہو۔
آخر کار 12 اگست 2021ء بروز جمعرات وقت 3 بجے دوپہر کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے عملے اور گوجرانوالہ شہر کی ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں اور ڈارون کیمروں کی نگرانی میں ویسل(whistle ) بجتے ہی گوجرانوالہ کے بہادر بچوں نے شاہین کی رفتار سے تمام پودے باری باری اپنے پنجوں میں دبوچ کر زمین میں گاڑ دے اور انڈیا کا ایک منٹ میں 37000 درخت لگانے کا ریکارڈ توڑ کر صرف 40 سیکنڈ میں باون ہزار درخت لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

مبارکباد تم کو اے گوجرانوالہ کے شاہین بچو۔