Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

چوھدری غلام عباس سٹیزن کونسل پسرور کے زیراہتمام اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب پذیرائی سے خطاب

پسرور تا سیالکوٹ دورویہ سڑک کی تعمیر، پاسپورٹ اور سوئی گیس آفس کے اجرا کے منصوبے منظورکروا دیئے ہیں، کرتار پور موٹر وے پسرور سے لنک ہوگی۔غ...

پسرور تا سیالکوٹ دورویہ سڑک کی تعمیر، پاسپورٹ اور سوئی گیس آفس کے اجرا کے منصوبے منظورکروا دیئے ہیں، کرتار پور موٹر وے پسرور سے لنک ہوگی۔غلام عباس
پسرور:سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما چودھری غلام عباس نے کہا ہے کہ ان کی کوششوں سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پسرور سیالکوٹ روڈ کی دورویہ تعمیر کے لیئے فنڈز جاری کردیئے ہیں لہذا پہلے مرحلے میں سیالکوٹ تا حیدری چوک بڈیانہ سڑک بنے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں بڈیانہ تا پسرور سڑک بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ پسرور میں پاسپورٹ اور سوئی گیس سب آفس کے اجرا کی منظوری ہوگئی ہے اور امید کی جاتی ہے کہ آئیندہ 6ہفتوں میں دونوں آفسز کام شروع کردیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹیزن کونسل پسرور کے زیراہتمام اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب پذیرائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چودھری غلام عبا س نے کہا حکومت واہنڈو سے کرتار پور تک موٹروے بنانے کے منصوبے پر غور کررہی ہے اس کے لیئے ہماری کوشش ہوگی کہ مجوزہ موٹروے تحصیل پسرور کے علاقے نور پور سائفن کے قریب سے گزرے تاکہ پسرور سے لاہور کا فاصلہ سمٹ کر 40منٹس کا رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز کالج پسرور کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے اس مقصد کے لیئے 19کروڑ کی گرانٹ منظور کر دی گئی ہے۔ چودھری غلام عباس نے کہا کہ انہوں نے اپنے55سالہ سیاسی کیریئر میں کبھی کسی ڈکٹیٹر کا ساتھ نہیں دیا ہمیشہ غریب عوام کے لیئے انصاف،روزگار اور عزت کے ساتھ جینے کا حق مانگا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ایوب خان،یحیٰ خان،جنرل ضیا اور پرویز مشرف کے دور میں آئین پاکستان،جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیئے 10سال جیل میں رہے حتیٰ کہ ضیا دور میں شاہی قلعہ میں قیدتنہائی میں رکھا گیا اور کوڑے بھی مارے گئے۔انہوں نے صدر سٹیزن کونسل محمد پرویز باجوہ اور ان کے ساتھیوں کو کامیاب پروگرام پر مبارک دی اور یقین دلایا کہ وہ جلد وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے اور پسرور سمیت دیگر قصبوں میں سیوریج کا مسئلہ حل کروانے کے لیئے فنڈز منظور کروائیں گے۔اس موقع پر محمد اصغر گل، سرور خان،محمد جاوید خان، محمد ارشد ساہی،حافظ محمد خالد،پرویز باجوہ، انصر جٹھول، ماسٹر الیاس سلہریا،سید وسیم شاہ، میاں عثمان صدیق اور دیگر نے خطاب کیا۔