کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور شعبہ پلاسٹک اینڈ برن سرجری کے پروفیسر ڈاکٹر افضال باجوہ نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں فری میڈیکل کیمپ ...
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور شعبہ پلاسٹک اینڈ برن سرجری کے پروفیسر ڈاکٹر افضال باجوہ نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا۔ انہوں نے 200 سے زاٸد قیدیوں اور جیل ملازمین کا چیک اپ کیا اور انہیں ادویات دیں۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل غلام سرور لنگڑیال ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل لطیف رانا، سیکرٹری پسرور بار چودھری محمد فیاض باجوہ اور دیگر موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں منعقدہ میڈیکل کیمپ میں ٹویاٹا موٹرز گجرات نے فری میڈیسن فراہم کی۔