Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی

محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل علالت کے باعث آج صبح 85برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ان کی نماز جنازہ فیصل مسجد...

محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل علالت کے باعث آج صبح 85برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ان کی نماز جنازہ فیصل مسجد ادا کر دی گئی جس میں سیاسی و عسکری شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی


ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ پروفیسر محمد الغزالی نے پڑھائی ان کے جسد خاکی کو تدفین کیلئے سیکٹر ایچ 8 لے جایا گیا اہل خانہ کی خواہش پر ان کی تدفین فیصل مسجد کی بجائے سیکٹر ایچ 8 کے قبرستان میں کی گئی پاکستان کو ایٹمی قوت اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتہائی اہم کردار تھا

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان میں 26 اگست کوکورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی بعد ازاں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو تشویشناک حالت کے باعث کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری ہسپتال کے کوویڈ وارڈ میں داخل کردیا گیا ڈاکٹرعبدالقدیر خان کورونا سے صحت مند ہونے کے بعد گھر منتقل ہو گئے تھےآج صبح پھیھپڑوں میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری کے باعث انہیں آر ایل ہسپتال لایا گیا لیکن ان کی حالت سنبھل نہ پائی اور صبح سات بجے انتقال کر گئے ان کے انتقال کی تصدیق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کی ہےانہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور دو بیٹیوں عائشہ اور دینا کو چھوڑا ہے