Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

حکومت اور مہنگائی کیخلاف ہرصورت مارچ کیا جائے گا، میاں شہبازشریف

فی الفور شفاف الیکشن کرائے جائیں، فوری الیکشن پاکستان کی ترقی کی پہلی سیڑھی ہے، کمرتوڑ مہنگائی ہے،لاکھوں لوگ بے روزگار ہوچکے۔ صدر ن لیگ کی س...

فی الفور شفاف الیکشن کرائے جائیں، فوری الیکشن پاکستان کی ترقی کی پہلی سیڑھی ہے، کمرتوڑ مہنگائی ہے،لاکھوں لوگ بے روزگار ہوچکے۔ صدر ن لیگ کی سربراہ پی ڈی ایم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو


لاہور( اخبارتازہ ترین۔09 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کا مطالبہ ہے فی الفور شفاف الیکشن کرائے جائیں، فوری الیکشن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی پہلی سیڑھی ہے، حکومت اور مہنگائی کیخلاف ہرصورت مارچ کرنا ہوگا،کمرتوڑ مہنگائی ہے،لاکھوں لوگ بے روزگار ہوچکے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف سے سربراہ جے یوآئی ف اور صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، جس میں مولانا فضل الرحمان نے شہبازشریف کی خیریت دریافت کی اور دونوں میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل بھی کیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا شکرگزار ہوں وہ یہاں تشریف لائے، اور خیریت دریافت کی، مولانا فضل الرحما ن سے مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملک میں اس وقت کمرتوڑ مہنگائی ہے، بجلی گیس کے بل بم بن کرگرائے جارہے ہیں، آٹے چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہے ہیں ،لاکھوں لوگ بے روزگار ہے، ڈینگی نے تباہی مچائی ہوئی ہے، ہسپتالوں میں مریضوں کو بستر نہیں مل رہے، بدترین صورتحال پر حکومت نے آنکھیں بن کی ہوئی ہیں۔


ملک کے عوام کا حق ہے اور مطالبہ ہے کہ ملک میں فی الفور شفاف الیکشن کرائے جائیں پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی منزل کی طرف لے جانے کا واحد راستہ یہی ہے،یہ منزل آسان نہیں ہے، جان جوکھوں کا کام ہے، دن رات محنت اور اجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی، تب جاکر ہم 2018کی صورتحال پر واپس آئیں گے، اس کی پہلی سیڑھی فی الفور شفاف الیکشن ہیں، حکومت اور مہنگائی کیخلاف ہرصورت مارچ کرنا ہوگا۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحما ن نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے مقاصد کیلئے سنجیدہ اور متحرک ہے، اس وقت ملک کو فوری الیکشن کی ضرورت ہے، پاکستان کو اتنا نقصان مودی نے نہیں پہنچایا جتنا نقصان عمران خان نے پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کیخلاف اپنے مقاصد کیلئے متحرک ہے، 16اکتوبر کو فیصل آباد میں تاریخی اجتماع ہوگا، 31اکتوبر کو ڈی جی خان میں بڑا جلسہ ہوگا۔