اسلام آباد :نشے میں دھت جاوید چوہدری کے بیٹےکی خواتین اساتذہ ودیگرعملے بدتمیزی اوردھمکیاں،مقدمہ درج ،اطلاعات کے مطابق معروف شخصیت جاوید چوہد...
اسلام آباد :نشے میں دھت جاوید چوہدری کے بیٹےکی خواتین اساتذہ ودیگرعملے بدتمیزی اوردھمکیاں،مقدمہ درج ،اطلاعات کے مطابق معروف شخصیت جاوید چوہدری کے بیٹے کی کالج اساتذہ اوردیگرعملے سے بدتمیزی اورپھردھمکیوں کا معاملہ اہم صورتحال اختیارکرگیا
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز سیکٹر ایف الیون تھری میں نشے میں دھت چار افراد کالج میں زبردستی داخل ہوئے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزمان گرے کلر کی ویگو گاڑی iCT16 میں کالج کے گیٹ کے سامنے آئے
اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان گارڈ سے گالم گلوچ کرکے زبردستی کالج میں داخل ہوئے،
یہ بھی خبریں اس وقت گردش کررہی ہیں کہ اس دوران ملزمان نے کالج میں اسٹاف اور بچوں کو مارنا پیٹنا شروع کردیا،اور یہ چیز ایف ائی آر میں بھی درج ہے
نشے میں دھت ملزمان جنہوںنے خواتین اساتذہ کو بھی حراساں کیا،ان کے نام کچھ علی فیضان، محمد فائز جاوید، حارث، اور فضل خان ہیں، اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ان مجرموں کو گرفتار کرلیا ہے