Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

اہم قانون سازی : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل یا بدھ کو ہونے کا امکان

اسلام آباد : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل یا بدھ کو ہونے کا امکان ہے، جس میں ای وی ایم، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے قانون سا...

اسلام آباد : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل یا بدھ کو ہونے کا امکان ہے، جس میں ای وی ایم، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے قانون سازی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل یا بدھ کو بلائے جانے کا امکان ہے ، اجلاس میں الیکٹرونک ووٹنگ میشن اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے قانون سازی ہوگی۔

مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق اہم قانونی ترامیم بھی منطوری کیلئے پیش کی جائیں گی۔
دوسری جانب حکومت نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج بلا لیا ہے تاہم اس اجلاس میں وزیراعظم شرکت نہیں کریں گے، وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی شبلی فراز اتحادی اراکین کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ڈیمو دیں گے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ای وی ایم پر ایم کیوایم اور ق لیگ سمیت اتحادیوں کے تمام تحفظات دورکیے جائیں گے، اتحادی ارکان کے تحفظات دور کرنے کے بعد منگل یا بدھ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ق لیگ کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں ، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہونے والی قانون سازی میں ق لیگ حکومت کا ساتھ دے گی۔
گذشتہ روز لاہور میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ حکومت سے کوئی مفاہمت نہیں ہوئی جبکہ شرکا نے پرویزالہی کو حکومت سے بات چیت کا اختیار دے دیا۔