سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں ای وی ایم ، آئی ووٹنگ ، کلبھوشن اور عالمی عدالت انصاف سے متعلق بل منظور کرلیا گیا

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں ای وی ایم ، آئی ووٹنگ ، کلبھوشن اور عالمی عدالت انصاف سے متعلق بل منظور کرلیا گیا۔
وزیر اعظم کے مشیر اور سینیٹر بابر اعوان نے ای وی ایم سے متعلق بل کی تحریک پیش کی ، وزیرقانون فروغ نسیم نے کلبھوشن اورعالمی عدالت انصاف سےمتعلق بل پیش کیا ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آئی ووٹنگ سے متعلق ترمیم پر ووٹنگ ہوئی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا جس کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانی انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ دے سکیں گے ۔