Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

لائسنس بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے خوشخبری آ گئی ،چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے اہم اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے بغیر لائسنس اور ون وےڈرائیونگ پر ڈرائیورز کو 2 ہزار روپے جرمانہ کرنے کے احکامات کے بعد شہری دھڑا دھڑ لائسن...

لاہور (ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے بغیر لائسنس اور ون وےڈرائیونگ پر ڈرائیورز کو 2 ہزار روپے جرمانہ کرنے کے احکامات کے بعد شہری دھڑا دھڑ لائسنس بنوانے کیلئے دفاتر پہنچ رہے ہیں، رش کے پیش نظر لاہور میں ڈرائیونگ لائسنس اجراء سینٹرز کے اوقات کار بڑھا دیے گئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے مطابق لائسنس سینٹراب صبح 8 سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ اتوار کو دوپہر ایک بجے تک ڈرائیونگ لائسنس سینٹر کھلے رہیں گے۔سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز کے نئے اوقات کارکا اطلاق اتوار سے ہوگا لہٰذا شہری لاہور ٹریفک پولیس کی راستہ ایپ پر اپنی اپوائنٹمنٹ لے کر آئیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک لائسنس کے اجراء کی خصوی مہم 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔