Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

سپریم کورٹ نے نجی یونیورسٹیوں کے غیر قانونی کیمپس بند کرنے کا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد :سپریم کورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ملک بھر کی پرائیویٹ یونیورسٹیز کے قائم غیر قانونی کیمپس بند کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ تفصیلات...

اسلام آباد :سپریم کورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ملک بھر کی پرائیویٹ یونیورسٹیز کے قائم غیر قانونی کیمپس بند کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی غیر قانونی کیمپس سے پاس آوٹ طلباء کی ڈگریوں کی توثیق کرے، اور غیر قانونی کیمپس سے پاس طلباء کو مخصوص طریقے سے ڈگریاں جاری کرے ،ملک بھر میں ایچ ای سی کی یکساں پالیسیوں پر عملدرآمدیقینی بنایا جائے ۔

سپریم کورٹ کا حکم میں کہناتھا کہ نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،وفاق، صوبوئی حکومتیں ایچ ای سی کے معیار کو کو برقرار رکھنے کیلئے تعاون کریں ،سوال تھا کیا نجی یونیورسٹیاں اپنی حدود سے باہر کیمپس قائم کر سکتی ہیں یا نہیں۔
عدالت کا کہناتھا کہ یونیورسٹیوں کواپنی حدودسےباہرکیمپس قائم کرنےکی اجازت نہیں، ایچ ای سی نے متعدد بارغیرقانونی کیمپس کےقیام پرالرٹ جاری کیے، وفاق اورصوبائی حکومتوں نےایچ ای سی کےساتھ کوئی تعاون نہیں کیا۔ وکیل نے عدالت میں کہا کہ عدالت نےنیب کونجی یونیورسٹیوں کیخلاف کارروائی کاحکم دیاتھا۔

جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی کےپاس اختیارات ہیں،نیب کی ضرورت نہیں ،ایچ ای سی کمزورہےتووفاق کوحکم دیں گےقوانین میں ترمیم کرے۔ وکیل نے کہا کہ لاہورہائیکورٹ نےنجی یونیورسٹیز کےکیمپس کوغیرقانونی قراردےدیا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاہورہائیکورٹ نےدرست اورحقائق پرمبنی فیصلہ دیا۔