سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں غیرملکی فیکٹری مینیجر قتل۔ ویڈیو وائرل

سیالکوٹ میں ایک بڑی اور مشہور سپورٹس فیکٹری میں توہین مذہب کا الزام لگا کر مشتعل ہجوم نے غیر کو قتل کر دیا.

پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیا ہے.

ضلعی حکام کے مطابق وزیرآباد روڈ پر ایک نجی فیکٹری کے ورکرز نے توہین مذہب کے الزام میں ایک فیکٹری کے غیر مسلم غیر ملکی مینیجر کو تشدد کرکے قتل کیا اور آگ لگا دی۔

جمعے کو سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی فوٹیج میں ایک شخص کی جلتی ہوئی نعش کو دیکھا جاسکتا ہے جس کے اردگرد بڑی تعداد میں لوگ نظر آرہے ہیں۔

شہری انتظامیہ کے ایک افسر کے مطابق غیر ملکی مینیجر کو توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کیا گیا اور پھر ان کی نعش کو آگ لگادی گئی۔

کمزور دل افراد ویڈیو ناں دیکھیں