اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں کے ہنگامہ خیز اجلاس میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی خواتین رکن اسمبلی آپس میں جھگڑ پڑیں ۔ حکومت کی ...
اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں کے ہنگامہ خیز اجلاس میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی خواتین رکن اسمبلی آپس میں جھگڑ پڑیں ۔
حکومت کی جانب سے ضمنی مالیاتی بل 2021 پیش کردیا گیا، اس دوران اپوزیشن ارکان نے سخت احتجاج کیا۔بل پیش کیے جانے کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر ڈائس کے قریب جمع ہوگئے اور شدید احتجاج کیا۔اپوزیشن ارکان نے مہنگائی کیخلاف نعروں پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اسی ہنگامہ آرائی کے دوران قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے حکومتی جماعت تحریک انصاف کی رکن غزالہ سیفی کو تھپڑ دے مارا۔واقعے کے بعد تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غزالہ سیفی ایوان سے باہر آگئیں اور اس دوران انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ ’میرا ہاتھ مروڑا گیا ہے، انگلی فریکچر ہوگئی ہے‘۔