Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

جاز کے 14کروڑ ، ٹیلی نار 25کروڑ، زونگ کے7 کروڑ پاکستانی صارفین کا ذاتی ڈیٹا ہیک ، فروخت کیلئے پیش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی تمام سیلولر کمپنیوں کے کروڑوں صارفین کی ذاتی معلومات ہیک کرکے فروخت کے لیے پیش کر دی گئیں۔ ویب سائٹ ’پر...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی تمام سیلولر کمپنیوں کے کروڑوں صارفین کی ذاتی معلومات ہیک کرکے فروخت کے لیے پیش کر دی گئیں۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق پاکستانی ٹیلی کام کمپنیوں کے کروڑوں صارفین کی معلومات ایک ہیکر کی طرف سے چوری کی گئی ہیں اور اب انٹرنیٹ پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ ہیکر متوقع خریداروں سے ٹیلی گرام کے ایک اکاﺅنٹ کے ذریعے رابطہ کر رہا ہے اور جہاں وہ ان کے ساتھ قیمت پر مذاکرات کرتا ہے اور معلومات انہیں فروخت کر دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیکر کروڑوں پاکستانیوں کی ان حساس معلومات کے عوض مبینہ طور پردوہزار ڈالر کے مساوی ڈیجیٹل کرنسی وصول کر رہا ہے۔ ڈیجیٹل کرنسیوں میں وہ بٹ کوائن، ٹیتھر(Tether)اور ایتھرئیم (Ethereum)میں ادائیگی لے رہا ہے۔ اس ہیکر کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس جاز، ٹیلی نار، یوفون، وارد اور زونگ کے 50کروڑ سے زائد صارفین کی نجی معلومات ہیں۔
ہیکر کے دعوے کے مطابق اس کے پاس جاز کے 14کروڑ 6لاکھ ، ٹیلی نار کے 25کروڑ 6لاکھ، یوفون کے 3کروڑ 32لاکھ، وارد کے 65لاکھ اور زونگ کے 6کروڑ 87لاکھ صارفین کی معلومات موجود ہیں۔ اس کا دعویٰ ہے کہ مارچ 2020ءتک جتنے پاکستانی بھی ان ٹیلی کام کمپنیوں کے سبسکرائبر تھے، اس کے پاس ان سب کی معلومات ہیں۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کو نمونے کے طور پر اس ہیکر نے تمام چوری شدہ ڈیٹا کی ایک فائل مہیا کی ہے۔ ویب سائٹ کے متعلق یہ ڈیٹا مائیکروسافٹ کی فائلز میں ہے، جس میں صارفین کا نام، موبائل نمبر، شناختی کارڈ نمبر اور ایڈریس شامل ہیں۔