عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کا اثر ممکنہ طور پر پاکستان پر بھی دکھائی دے سکتا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ پٹرو...
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کا اثر ممکنہ طور پر پاکستان پر بھی دکھائی دے سکتا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ پٹرول 5 روپے 25 پیسے تک مہنگا ہو سکتاہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں دو ڈالر اضافہ ہواہے جس کے بعد فی بیرل قیمت 81 ڈالر ہو گئی ہے جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 70 سینٹ اضافے کے بعد 83.70 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے ۔
بین الاقوامی سطح پر بڑھنے والی قیمتوں کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول مہنگا ہونے کا امکان پیدا ہو گیاہے ، پٹرول 5 روپے 25 پیسے، ڈیزل پانچ روپے 75 پیسے، مٹی کا تیل 5 روپے 50 پیسے ،لائٹ ڈیزل چھ روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔