Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

لاہو ر سمیت پنجاب میں آئندہ ہفتے سے بارشوں کا امکان

لاہور ( ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 18 جنوری سے بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے و...

لاہور ( ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 18 جنوری سے بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم منگل کو پنجاب میں پہنچےگا ، ہلکی اور درمیانی بارشوں کا سلسلہ مغربی اور بالائی علاقوں میں منگل کے روز داخل ہوگا اور جمعرات تک بالائی علاقوں میں موجود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے منگل اور بد ھ کے دوران کوئٹہ ، زیارت ، پشین ، ژوب ، کوہلو ، بارکھان اور قلعہ عبداللہ میں بارش کیساتھ برفباری کی پیشگوئی کی ۔ منگل تا جمعرات کی صبح کشمیر ، گلگت ، اسلام آباد ، چترال ، کالام ، شوات ، دیر ، کوہستان ، مالا کنڈ ، شانگلہ ، مانسہرہ ، بونیر ، ایبٹ آباد ، صوابی ، ہری پور ، نوشہرہ ، مردان ، چار سدہ ، پشاور ، کرم ، باجوڑ ، کوہاٹ ، وزیرستان ، ڈیرہ اسماعیل خان ، کوہاٹ ، راولپنڈی ، چکوال ، اٹک ، منڈی بہاؤ الدین ، جہلم ، خوشاب ، سرگودھا ، حافظ آباد ، میانوالی ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، گجرات ، لاہور ، نارووال ، قصور میں ہلکی اور درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی رات سے جمعرات تک مری ، نتھیا گلی ، گلیات ، ناران ، کاغان ، دیر ، چترال ، سوات، استور ، کوہستان ، گلگت ، ہنزہ ، وادی نیلم ، ہویلی اور باغ کے اضلاع میں ہلکی سے درمیانی برفباری ہو سکتی ہے ۔