Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

منی لانڈرنگ پر مذاق نہیں, حریم شاہ کیخلاف انکوائری شروع ہوچکی، حکومت نے اعلان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ پر مذاق نہیں بنتا، حریم شاہ کے خلاف...

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ پر مذاق نہیں بنتا، حریم شاہ کے خلاف تحقیقات شروع ہوگئی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران شہزاد اکبر نےمنی لانڈرنگ پر مذاق نہیں بنتا، حریم شاہ پر ایف آئی اے نے نوٹس لے لیا ہے اور انکوائری شروع کردی ہے۔مشیر داخلہ نے مزید کہا برطانوی ایجنسی سے بھی یہ ویڈیو شئیر کی گئی ہے۔ ایسی چیز مذاق کے قابل نہیں۔

یادرہے کہ حریم شاہ نے چند روز قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ پہلی بار بھاری رقم لے کر لندن پہنچ گئیں ہیں اور انہیں پاکستان کے ایئرپورٹ پر کسی نے نہیں روکا اور نہ روک سکتا ہے، پاکستان میں قانون صرف غریب کے لیے ہے۔
بعد ازاںحریم شاہ پیسوں کی لندن منتقلی سے ہی مکر گئیں اور کہا کہ میں نے وہ ویڈیو مذاق میں بنائی تھی۔