Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

مری میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، کون کونسے علاقے ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے؟

ویب ڈیسک: مری اور نواحی علاقوں میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، آرمی انجینئرز کے دستوں نے جھیکا گلی اور گھڑیال ر...

ویب ڈیسک: مری اور نواحی علاقوں میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، آرمی انجینئرز کے دستوں نے جھیکا گلی اور گھڑیال روڈ کو کھول دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی انجینئرز کے دستے جھیکا گلی اور کلڈانہ روڈ کو کھولنے میں مصروف ہیں۔ یہ روڈ جلد کھول دیا جائے گا، ایف ڈبلیو او کے ڈوزر ایکسپریس وے روڈ کھولنے پر کام کر رہے ہیں اور پھنسے ہوئے لوگوں کو پناہ اور خوراک کے لیے اے پی ایس کلڈانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مظفرآباد سے ڈوزر منتقل کر دیے گئے ہیں جبکہ مری ڈویژن میں کنٹرول ڈویژن قائم کر دیا گیا ہے۔ اے پی ایس اور آرمی سکول آف لاجسٹک کلڈانہ میں ریسکیو مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ لوگوں کو پکا ہوا کھانا، پی او ایل فراہم کیا جا رہا ہے اور تمام کیمپوں میں ہیٹنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ مری کی بھاری مشینری، آرمی انجینئرز ڈویژن اور ایف ڈبلیو او ریلیف آپریشن میں شامل ہیں اور متاثرین کی مدد کے لیے بغیر کسی وقفے کے کام کر رہے ہیں۔
ترجمان افواج پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ فوج دستے میدان میں ہیں، جہاں مشینری نہیں پہنچ سکتی وہاں فوجیوں کو منتقل کر دیا گیا۔ پاک فوج کے دستے ٹریفک کو صاف کر رہے ہیں اور سڑکیں کھول رہے ہیں۔;