Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

کورونا ایک دن میں مزید 37 جانیں لے گیا، 2799 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 37 افراد انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے...

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 37 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 52 ہزار327 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2799 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 37 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1668 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔