Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پنجاب میں تبادلوں کی ایک اور آندھی، 32 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے 32 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر (HR&COORD) ٹوبہ ٹ...

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے 32 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر (HR&COORD) ٹوبہ ٹیک سنگھ مرحبا نعمت کو اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا ،سیکشن آفیسر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب رمیز ظفر کو اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ،اسسٹنٹ کمشنر نارووال عثمان سکندر کو اسسٹنٹ کمشنر کامونکی،اسسٹنٹ کمشنر جھنگ سلمان احمد کو اسسٹنٹ کمشنر نارووال ،سب رجسٹرار سیالکوٹ ٹو دلاور خان کو اسسٹنٹ کمشنر جھنگ،اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ خرم شہزاد کو اسسٹنٹ کمشنر فتح جھنگ،اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا خرم حمید کو اسسٹنٹ کمشنر چونیاں،امبرین چودھری کو اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ ،اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ ظہور احمد کو اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی ،محمد قاسم محبوب کو اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ ،اسسٹنٹ کمشنر کروڑ پکا محمد نعیم بشیر کی خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے سپرد کردی گئیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹیگیشن خانیوال ذوالفقار علی خان کو اسسٹنٹ کمشنر کروڑ پکا ،محمد اکمل کو اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں ،اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور کامران بشیر کو او ایس ڈی ،ماجد بن احمد کو اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور ،اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال میاں سرمد حسین کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔صولت حیات وٹو کو اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال،محمد عثمان اکرم کو اسسٹنٹ کمشنر خوشاب ،اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کو او ایس ڈی ،سیمال مشتاق کو اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ،اسسٹنٹ کمشنر منڈی یزمان محمد شاہد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔آمنہ احسان تارڑ کو اسسٹنٹ کمشنر شکر گڑھ تعینات کر دیا گیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر لاہور سٹی فیضان احمد ریاض کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان راشد کو اسسٹنٹ کمشنر لاہور سٹی، جنرل اسسٹنٹ ریونیو ون لاہور حامد راشد کو اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ ،اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ ذیشان نصراللہ رانجھا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔سیکشن آفیسر وزیر اعلی آفس پنجاب قرت العین ظفر کو اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ،اسسٹنٹ کمشنر چینوٹ غزالہ کنول کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔بلال بن عبدالحفیظ کو اسسٹنٹ کمشنر چینوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر سید عثمان منیر بخاری کو اسسٹنٹ کمشنر سیلانوالی تعینات کر دیا گیا  جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بھکر عبدالرزاق علی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔