Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ڈاکٹرعبدالقدیر کی درخواست انکے انتقال کے بعدسماعت کےلیے مقرر

سما نیوز کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے آزادانہ نقل وحرکت کیلئے ڈاکٹرعبدالقدیر کی دائر درخواست ان کے انتقال کے بعد سماعت کےلیے مقرر کردی۔ چی...



سما نیوز کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے آزادانہ نقل وحرکت کیلئے ڈاکٹرعبدالقدیر کی دائر درخواست ان کے انتقال کے بعد سماعت کےلیے مقرر کردی۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 24 فروری کو سماعت کرے گا۔ عبدالقدیرخان کی درخواست2019سے سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔ ممتاز جوہری سائنس دان ڈاکٹرعبدالقدیر خان 10 اکتوبر 2021 کو انتقال کر گئے تھے۔

گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل خالد جاوید کو ان سے ملاقات کرکے معاملے کا مثبت حل نکالنے کی ذمہ داری دی تھی۔

ڈاکٹر قدیر خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر قدیر کہتے ہیں کہ ان کو عزیز اقارب سے ملنے نہیں دیا جاتا جس پر عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت دی کہ وکلا کی ڈاکٹر قدیر سے ملاقات کروائی جائے۔

ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے درخواست میں کہا تھا کہ ان کی نقل و حرکت کو محدود کیا گیا ہے اور ان سے ملاقات کے لیے آنے والوں کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں جانے اور وہاں لیکچر دینے کی اجازت مانگی تھی۔

درخواست کے مطابق ان کوکو سیکورٹی حکام کی پیشگی منظوری کے بغیر گھومنے پھرنے، کسی تقریب میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں، یہ صورتحال درخواست گزار کو نظربند رکھنے کے مترادف ہے