Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

دہشت گردی پر اکسانے کا الزام، برطانوی عدالت نے بانی متحدہ کو بری کردیا

برطانیہ کی عدالت نے بانی متحدہ کو پاکستان میں نفرت انگیز تقاریر اور دہشت گردی پر اکسانے کے الزام میں بری کردیا۔ برطانوی عدالت میں 12 رکنی جی...

برطانیہ کی عدالت نے بانی متحدہ کو پاکستان میں نفرت انگیز تقاریر اور دہشت گردی پر اکسانے کے الزام میں بری کردیا۔

برطانوی عدالت میں 12 رکنی جیوری الطاف حسین کے خلاف فیصلے پر متفق نہ ہوسکی جس پر انہیں دونوں الزامات سے بری کردیا گیا ہے۔ بانی متحدہ پر الزام تھا کہ انہوں نے 22 اگست 2016 کو صبح کے وقت ایک تقریر کی اور اپنے کارکنوں کو رینجرز کے ہیڈ کوارٹرز پر حملے کیلئے اکسایا۔ انہوں نے اسی سہ پہر کو دوسری تقریر کی جس میں پریس کلب کے باہر بیٹھے کارکنوں کو ٹی وی چینلز پر حملے کیلئے اکسایا۔
کراؤن پراسیکیوشن کی جانب سے بانی متحدہ کے خلاف ہفتوں پر محیط دلائل دیے گئے تاہم دفاع کے وکیل نے صرف دو گھنٹے کے دلائل دیے۔ الطاف حسین کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے حالات کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ پاکستان میں ہر سیاستدان سٹیج پر کھڑا ہو کر گلا کاٹنے اور پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرتا ہے۔ الطاف حسین اشتعال انگیز زبان استعمال ضرور کی لیکن انہوں نے یہ کسی کو نہیں کہا کہ وہ جا کر کسی پر تشدد کریں۔