Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

سمری واپس جانے کا بھی کوئی فائدہ نہ ہوا، تیل کی قیمت میں تاریخی اضافہ، بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کرکے عوام کا رہا سہا تیل بھی نکال دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جان...

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کرکے عوام کا رہا سہا تیل بھی نکال دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے تین پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 159 روپے 86 پیسے لٹر ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت نو روپے 53 پیسے بڑھا کر 154 روپے 15 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں مٹی کاتیل 10 روپے آٹھ پیسے مہنگا کرکے 126 روپے 56 پیسے ، لائٹ ڈیزل نو روپے 43 پیسے مہنگا کرکے 123 روپے 97 پیسے کا کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سےلاگو کر دیا گیا۔