Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پرویزمشرف کے اثاثوں کی انکوائری کاکیس نیب کیلئےایک ٹیسٹ کیس ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرویز مشرف کے خلاف اثاثوں کی انکوائری کے معاملے پرچیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی ۔ نیب کی جا...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرویز مشرف کے خلاف اثاثوں کی انکوائری کے معاملے پرچیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی ۔

نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ عدالتی حکم پر 2018میں ہی انکوائری شروع کردی گئی تھی، بیرون ملک سےایم ایل اےکاجواب موصول ہونےکاانتظارہے،ایم ایل ایزکےجواب ملنےپرکارروائی کرنےیانہ کرنےکافیصلہ ہوگا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ پرویزمشرف کیخلاف کب تک انکوائری مکمل ہوسکتی ہے؟، نیب کی جانب سے جواب دیا گیا کہ پرویزمشرف کی 29جائیدادوں کی انکوائری کی جارہی ہے، ایک ماہ تک ہم رپورٹ عدالت کےسامنےپیش کردیں گے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ پرویزمشرف پبلک آفس ہولڈرتھے، پرویزمشرف کاکیس نیب کیلئےایک ٹیسٹ کیس ہے، نیب عوام کوجوابدہ ہے، ان کااعتمادبحال کرے، نیب کی انکوائریاں اتنےسال کیوں زیرالتوارہتی ہیں، کیا ایم ایل اے کا جواب آنے میں اتنے سال لگتے ہیں ۔ نیب کی جانب سے بتایا گیا کہ کئی بارتوبیرون ملک سےہمیں جواب دیاہی نہیں جاتا۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ نیب کاجواب ان کی جانب سےتاخیرکااعتراف ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ہم نیب کی تفتیش میں مداخلت نہیں کریں گے۔