Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر سیزفائر کا دعویٰ گمراہ کن ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آرجنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر طاقت کی بنیاد پر جنگ بندی سے متعلق بیا...

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آرجنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر طاقت کی بنیاد پر جنگ بندی سے متعلق بیان گمراہ کن ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرجنرل بابر افتخار نے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا یہ کہنا کہ ایل اوسی پرجنگ بندی کا سبب بھارت کے مضبوط پوزیشن سے مذاکرات ہیں ، ایک گمراہ کن بیان ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ایل اوسی کے دونوں جانب رہنے والے کشمیریوں کی حفاظت کے پیش نظرجنگ بندی پراتفاق کیا گیا۔ کوئی اسے اپنی طاقت یا دوسرے کی کمزوری نہ سمجھے۔

واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے کہا ہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی اس لیے قائم ہے کیونکہ بھارت نے مضبوط پوزیشن سے مذاکرات کیے۔