پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔ منگل کو ایک بیان ...
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔
منگل کو ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے جو طویل عرصے سے زیرالتواء ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں پر بار بار اور بے شرمانہ حملوں کے باوجود عمران نیازی کو طویل عرصے سے کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے۔ اس کو دیے جانے والے استثنیٰ نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔