Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد منفی سوشل میڈیا مہم، تحقیقات شروع

پاکستان کی فوج کے ہیلی کاپٹر کریش پر منفی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے وفاقی تفتیشی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چار رکنی ٹیم تشکیل دی ہے جو م...

پاکستان کی فوج کے ہیلی کاپٹر کریش پر منفی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے وفاقی تفتیشی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چار رکنی ٹیم تشکیل دی ہے جو ملزمان کی شناخت کے بعد قانونی کارروائی شروع کرے گی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ونگ محمد جعفر کی سربراہی میں کمیٹی ہیلی کاپٹر کریش پر منفی سوشل میڈیا کمپین کی تحقیقات کرے گی۔

کمیٹی میں ڈائریکٹر آپریشن سائبرکرائم ونگ نارتھ وقار الدین سید، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز اور عمران حیدر بھی شامل ہوں گے۔

چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی ہیلی کاپٹر کریش پر منفی پراپیگنڈہ کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کر کے ملزمان کی شناخت کرے گی۔

ملزمان کی شناخت کے بعد مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کمیٹی نے تشکیل کے بعد متعلقہ اداروں اور افسران سے منفی مہم میں شامل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

یکم اگست کو فوج کے ہیلی کاپٹر کریش میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت چھ افسران کی جانیں چلی گئی تھیں۔

افسران سیلاب سے متاثرہ افراد کے ریلیف آپریشن کا جائزہ لینے کے بعد ضلع لسبیلہ سے کراچی جا رہے تھے۔